مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے اور ڈونلنڈ ٹرمپ جونیئر نے روس سے متعلق ایمیلز کو عام کردیا ہے۔ ٹرمپ جونیئر کے مطابق راب گولڈ سٹون نامی روسی شہری نے ہیلری کلنٹن کے خلاف بعض ایسی سرکاری دستاویزات اور معلومات فراہم کرنے کی پیشکش کی جس سے ہلیری کلنٹن اور ان کے روس کے ساتھ تعلقات کے بارے میں غلط فہمی پیدا اور ڈونلنڈ ٹرمپ کے لیے بہت مددگار ثابت ہو سکتی تھیں ۔ ذرائع کے مطابق روسی شہری سے ہونے والی بات چیت کو ٹرمپ جونیئر نے اپنے سوشل میڈیااکاﺅنٹ پر شئیرکر دیا ہے ،جس کے مطابق روسی شہری نے ہلیری کلنٹن سے متعلق حساس معلومات دینے کی پیش کش کی جسے ٹرمپ جونیئر کی جانب سے خوش آمدید کہا گیا تھا ،واضح رہے کہ اس سے قبل امریکہ کےمشہور اخبار ’’نیویارک ٹائمز ‘‘ نے انکشاف کیا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے بڑے صاحبزادے، داماد اور انتخابی مہم کے چیئرمین ٹرمپ کی بطور صدارتی امیدوار نامزدگی کے کچھ دیر بعد ایک روسی وکیل سے ملے تھے اطلاعات کے مطابق ٹرمپ جونیئر نے منگل کے روز اپنی ای میلز کی چین اور ٹرانسپکرٹ جاری کیا ہے ،جس میں دیکھا جا سکتاہے کہ گولڈسٹون نامی روسی شہری ان کو ہیلری کلنٹن کی ساکھ کو متاثر کرنے والی خفیہ معلومات کا تبادلہ کرنے کا کہہ رہا ہے ۔ٹرمپ جونیئر نے معلومات فراہم کرنے والے اس شخص کو خوش آمدید کہتے ہوئے ان سے ملنے کا کہا۔ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر کے مطابق گولڈسٹون کے پاس ایسی معلومات ہو سکتی تھی جو صرف ہیلری کلنٹن کی سیاسی ساکھ کو متاثر کرسکیں۔ ٹرمپ جونیئر نے اپنے ٹرانسپکرٹ میں مزید کہا ہے کہ روسی شہری نے انہیں ایک خاتون سے ملنے کا کہا جو نیو یارک میں ہی تھی ، لیکن اس خاتون سے ان کی ملاقات بہت ہی فضول رہی کیونکہ اس کے پاس ایسی کوئی معلومات تھی ہی نہیں۔واضح رہے امریکی صدر پر الیکشن کے دوران روس کی مبینہ مدد کے حوالے سے امریکی خفیہ ادارے تحقیقات کر رہے ہیں ادھر روسی صدر ولادی میر پوتین بھی ٹرمپ کی انتخابات میں خفیہ امداد کے حوالے سے لگنے والے تمام الزامات کو مسترد کر چکے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے اور ڈونلنڈ ٹرمپ جونیئر نے روس سے متعلق ایمیلز کو عام کردیا ہے۔
News ID 1873803
آپ کا تبصرہ